ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں اب تک 9؍لاکھ 25؍ہزار کووڈ ٹسٹ کرنے کا دعویٰ

کرناٹک میں اب تک 9؍لاکھ 25؍ہزار کووڈ ٹسٹ کرنے کا دعویٰ

Sat, 18 Jul 2020 11:22:11    S.O. News Service

بنگلورو،18؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ ریاست میں اب تک 9؍لاکھ 25؍ہزار کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اتنی مقدار میں ٹسٹ کے ساتھ کرناٹک ٹاپ 10؍ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی وکٹوریہ اسپتال میں روزانہ 140؍ٹسٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس اسپتال میں اب تک کووڈ سے متاثر350؍حاملہ خواتین کا کامیاب علاج کیاگیا ہے۔


Share: